18-10-2017

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل  میچ  شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا  جا رہا ہے ۔پاکستان کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز  میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

دبئی میں پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دی تھی، ابوظبی میں دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔

ابوظبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک سات ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستان نے پانچ جیتے اور دو ہارے ہیں ۔