05-10-2017

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیزیز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ کل جمعےسے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم  میں شروع ہو گا ۔پاکستان اپنی تاریخ کا تیسرا اوردبئی میں دوسرا ڈےاینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا ۔

سری لنکا کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور پہلے میچ میں سری لنکا نے اکیس رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تیرہ اکتوبر کو ، دوسرا سولہ اکتوبر کو ، تیسرا میچ اٹھارہ اکتوبر کو ، چوتھا میچ بیس اکتوبر کو جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ تئیس اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ چھبیس اکتوبر کو اور دوسرا میچ ستا ئیس اکتوبر کو ابو ظہبی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیزیز کا تیسرا اور آخری میچ انتیس اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔