27-09-2017

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انیسویں ٹیسٹ سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے ۔

 ابوظہبی کرکٹ ا سٹیڈیم  میں مقابلہ  پاکستان کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا

دونوں ممالک کے درمیان اب تک اٹھارہ ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں ۔ نو میں پاکستان ، چار میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی ہے  جبکہ پانچ سیریز برابری پر ختم ہوئیں ۔

سرفراز احمد پہلی بار ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں عثمان صلاح الدین اور حارث سہیل کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکتا ہے۔