12-10-2017

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا تاہم آج سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیمیں آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جس کے بعد ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگی۔

خیال رہے کہ مہمان سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی۔