24-08-2017

پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ستمبر میں سری لنکا کے خلاف دبئی میں گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔یہ پاکستان کرکٹ  ٹیم کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم نے گذشتہ سال دبئی میں ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف گلابی گیند کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جو اس نے دلچسپ مقابلے کے بعد 56 رنز سے جیتا تھا ۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 2015 میں پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد سے اب تک پانچ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں۔آخری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ گذشتہ ہفتے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایجبسٹن میں کھیلا گیا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس سیریز  کے مجوزہ شیڈول میں 28 ستمبر سے دو اکتوبر تک دبئی میں پہلا ٹیسٹ ڈے نائٹ رکھا گیا ہے۔