08-06-2018

پاکستانی کر کٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے تیاری شروع کردی ہے ۔

 انگلینڈ سے اسکاٹ لینڈ پہنچنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔ قومی ٹیم12 اور13 جون کومیزبان ٹیم کے خلاف ایڈنبرا میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

 پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلاگیا۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی 2007 کے اس میچ میں پاکستان نے 51رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹاپ پوزیشن پرفائز ہے۔ اسکاٹ لینڈ گیارہویں نمبر پرموجود ہے۔