02-08-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ہونے والی کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق اگلے برس جنوری میں شروع ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 6 جنوری سے 28 جنوری تک پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے

شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز6،9،13، 16 اور19 جنوری کو ہوں گے، جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 22، 25اور 28جنوری کو کھیلے جائیں گے۔