13-09-2017

پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو مقررہ بیس اوورز میں 198 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعقب میں مہمان ٹیم 177 رنز بنا سکی ۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان ،سہیل خان اور رومان رئیس نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔