12-09-2017

پاکستان کی کرکٹ  ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا  ٹی ٹوئنٹی میچ کل شام 7 بجے جبکہ تیسرا اور سیریز کا آخری میچ جمعہ 15 ستمبر کی شام کو کھیلاجائے گا۔ تینوں میچ مصنوعی روشنیوں میں ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آزادی کپ ٹی 20 سیریز کو آفیشل قرار دیدیا۔ ایوارڈ یافتہ ایلیٹ پینل امپائرعلیم ڈار ہوم گرانڈ پر طویل مدت کے بعد میچ سپروائز کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔