15-09-2017

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ سیریز کا تیسرا اورفیصلہ کن ٹی 20 میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا،میچ کی فاتح ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی۔

ورلڈ الیون کیخلاف پہلے میچ میں  پاکستان کرکٹ ٹیم نے 20رنز سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیم نے 7وکٹوں سے  کامیابی حاصل کی اس طرح تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ  پاکستانی وقت کے مطابق آج  شام 7بجے شروع ہوگا۔