17-04-2017

ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کیخلاف 3روزہ وارم اپ میچ کےدوسرےروزپاکستان نے4وکٹ پر129رنزاسکورکرلئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کواب بھی 290رنزکےخسارےکا سامنا ہے۔

فلورینس ہال جمیکا میں جاری میچ کےدوسرےروزویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون پہلی اننگزمیں 419رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کے ویشول سنگھ نے135رنزکی اننگزکھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامرنے3، اسد شفیق اوریاسرشاہ نے2،2کٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان کی کی اینگز جاری ہے اور اب تک 4وکٹ پر129رنزبنائے ہیں ، احمد شہزاد 53اوراسد شفیق 23رنزکےساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔