18-04-2017

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہوگا۔

جمیکا میں کھیلے گئے ٹور میچ کے آخری دن قومی ٹیم 192 رنز پر آوٹ ہو گئی، حسن علی اَن فٹ ہونے کے باعث بیٹنگ کےلیے نہ آسکے، سرفراز احمد 50 اور احمد شہزاد 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسد شفیق 23 اور شان مسعود 14 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہوئے۔

ویسٹ انڈیز پریزیڈنٹ الیون نے دوسری اننگز 227 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن پاکستانی بولرز 42 اوورز میں صرف دو وکٹیں ہی حاصل کر سکے، ہوم ٹیم نے 152 رنز اسکور کیے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے جمیکا میں کھیلا جائے گا۔