20-04-2017

پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان 3میچزپرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز  کل  جمعے سے ہورہا ہے، جس میں قومی ٹیم کو 5ویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔پاکستان 97پوائنٹس کیساتھ ٹیسٹ عالمی  رینکنگ میں  5 ویں نمبرپرہے، ویسٹ انڈیزکو 0-3سے کلین سوئپ کرنے کے باوجود رینکنگ میں بہتری تو نہیں آئے گی لیکن 5ویں پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔جبکہ قومی ٹیم کو 0-1سے شکست کی صورت میں چھٹے اور 0-3سے شکست پر7ویں نمبرپرجاناپڑسکتا ہے۔

دوسری طرف یہ سیریزیونس خان اورمصباح الحق کی الوداعی سیریز ہے۔ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں  یونس خان 8ویں اورمصباح الحق 26ویں نمبر پرموجود  ہیں۔