21-04-2017

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی کرکٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے جمیکا کے سبائنا پارک اسٹیڈیم میں ہو گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

 کپتان مصباح الحق اور یونس خان اپنے کیرئیر کی آخری سیریز یاد گار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔  یاد رہے کہ دونوں کرکٹ  ٹیمیں اب تک 16 ٹیسٹ سیریز کھیل چکی ہیں۔  جن میں پانچ میں  پاکستان  فاتح رہی  اور پانچ ہی سیریز ویسٹ انڈیز کے نام رہیں جبکہ چھ کا اختتام برابری پر رہا۔

یاد رہے کہ کیربیئن کے دیس میں پاکستانی ٹیم کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔