31-03-2018

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے میچوں کے اوقات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ اتوار کی رات8 بجے کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 12 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔اس نے آخری بار 2006 میں برائن لارا کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں اسے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کے موجودہ دورے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تینوں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیل رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔