11-04-2017

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریزکا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج گیانا میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے 4وکٹوں سے بازی ماری تودوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 74رنز سے ہاری ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6:30بجے شروع ہوگا۔دوسرے ون ڈے میں فتح کے بعد سرفرازالیون کے حوصلے بلند ہیں۔ جو آخری ون ڈے بھی جیتنے کیلئے تیارہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچزکی سیریز 1-1سے برابر ہے، تیسرے ون ڈے کی فاتح ٹیم سیریزاپنے نام کرے گی۔