29-03-2018

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز یکم ،دواور تین اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچکی میں ہوں گے ۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔ تینوں میچز کے ٹکٹ آن لائن کے ساتھ ساتھ نجی کوریئر کمپنی کے کاؤنٹرز پر بھی دستیاب ہوں گی۔

ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے پانچ ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم 25 مارچ کو سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کے فائنل کی شاندار میزبانی کر چکا ہے۔  قومی کرکٹ ٹیم سکوارڈ نے آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی  میں پریکٹس کا آغاز  کر لیا ہے۔