28-05-2018

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے کے لئے پاکستان کی جونیئر ٹیموں کے زیادہ سے زیادہ دورے کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں  نومبر میں انگلینڈ لائنزکی ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان اے کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق  سیریز  متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز سے قبل ہوگی جس کا  شیڈول جلد طے کر لیا جائے گا۔