07-06-2017

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا میچ  آج جنوبی افریقا کے خلاف برمنگھم میں کھیلا جا رہا ہے ۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں شیڈول ڈے نائٹ ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5بجے شروع ہوگا۔چیمپیئنز ٹرافی کے  سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن رکھنے کیلئے پاکستان کو فتح درکارہے۔دوسری طرف بھارت کے خلاف ناقص پرفارم کرنے والے احمد شہزاد کی جگہ فخرزمان جبکہ انجرڈ وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنانے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اورجنوبی افریقا 2بار مد مقابل آئے اور  دونوں میچوں میں جنوبی افریقا نے کامیابی حاصل کی ۔