21-03-2017
پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنروں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے ۔
پاکستانی وفد کی قیادت واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ جبکہ بھارت کے واٹر کمشنر پی کے سکسینا اپنے وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔
سرکاری میڈیا رپوٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان پہلے روز آبی وسا ئل اور اختلافات کے حل کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔