05-09-2017
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناعی کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن پاکستان اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کے 8 مئی کے آرڈر پرحکم امتناع دیا جائے ۔