30-05-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسارکیا کہ کیا عدالت نے کوئی حکم امتناعی جاری کیا ہے؟اگر ایسا نہیں ہے توسماعت کس طرح ملتوی کردیں، آپ کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن  سے  مقدمے کی سماعت ایک ہفتےکے لئے ملتوی کی استدعا کی تاہم الیکشن کمیشن نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔