14-04-2017

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جنید منظور کی قیادت میں لاہورایئرپورٹ سے آسٹریلیا کےلیےروانہ ہوگئی۔

قومی ٹیم 19 سے 29 اپریل تک ہوبارٹ میں ہونے والی آسٹریلیا کی انڈر 28 چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔آسٹریلیا میں ہاکی چیمپیئن شپ کےبعد مینجمنٹ کےاراکین وطن واپس آجائیں گے جبکہ ہاکی ٹیم کےکھلاڑی آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔

قومی جونیئرہاکی ٹیم تین ماہ کے قیام کےدوران مختلف کلبوں کی جانب سے ٹریننگ پروگرام اور میچز میں حصہ لیں گے۔