19-04-2017

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کھیلنے  کےلئے موجود ہے۔ پاکستان ٹیم  نے رینڈوک ہاکی کلب کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-6 سے کامیابی حاصل کی

۔ پاکستان کی جانب سے نوید عالم اور خیر اللہ نے 2,2 جبکہ عبداللہ بابر اور غضنفر علی نے ایک ایک گول کیا۔

قومی ٹیم 19 سے 29 اپریل تک آسٹریلیا کی نیشنل انڈر 28 چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور آسٹریلیا میں چار ماہ قیام کے دوران کھلاڑی مختلف کلبز کی جانب سے ٹریننگ پروگرامز اور میچز میں حصہ لیں گے۔