17-10-2017

پاکستان 2 سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔

 انتخاب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کو 2تہائی سے زیادہ ووٹ ملے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قیام 2006میں عمل میں آیا تھا جبکہ  پاکستان کی رکنیت کی مدت 2018ء سے 2020ء تک ہے۔