03-05-2017

بھارت نے پاکستان ریسلنگ ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

 پاکستانی ٹیم دو کھلاڑیوں محمد انعام اور محمد بلال پر مشتمل تھی، دونوں کھلاڑیوں نے ایشین ریسلنگ چیمپین شپ میں حصہ لینا تھا جبکہ چیمپین شپ دس سے پندرہ مئی تک بھارت کے شہر دہلی ہونا ہے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ  45 دن قبل فیڈریشن نے  بھارت کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی لیکن اب بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ایونٹ کیلئے ہمارے ریسلرز اور آفیشلز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔