24-08-2017

پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ یہ مذہبی تہوار منانے میں سہولت فراہم کی جاسکے ۔

 وزارت ریلوے حکام کےمطابق  یہ خصوصی عید ٹرینیں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اورملتان سے چلائی جائیںگی اور زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹرینوں کیساتھ اضافی بوگیاں لگائی جائیںگی۔
خصوصی عید ٹرینوں کیلئے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی