15-09-2017

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت تمام جمہوری ممالک میں عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جارہا ہے۔  یہ دن 2007 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ متفقہ قرارداد کے تحت دنیا بھر میں 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

 ملک میں امن و استحکام کےلئے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے اس دن کو منانے کا مقصد جمہوری قوتوں کو مضبوط اور آمریت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔جمہوریت،  اقتصادی اورسماجی ترقی، بین الاقوامی امن واستحکام اور بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔