08-09-2017

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواندگی کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مرکزی خیال ہے “ڈیجیٹل دنیا میں خواندگی کا حصول”۔

 اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے عالمی سطح پر تمام اقوام کی ترقی میں خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے یہ دن مناتے ہیں۔

خواندگی کا مسئلہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف اوردیر پا ترقی کیلئے اقوام متحدہ کے دوہزار تیس کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔