21-03-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم جنگلات منایا جا رہا ہے ۔

عالمی یوم جنگلات ہر سال اکیس مارچ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں جنگلات کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے ۔ محکمہ جنگلات کے مطابق صوبہ بھر میں آئندہ سال مارچ تک محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ایک ارب بیس کروڑ پودے لگائے جائیں گے ۔