09-03-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر  میں آج ورلڈ کڈنی ڈے منایا جا رہا ہے ۔جس کا مقصد لوگوں میں اس بیماری سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق  سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج کی ناکافی سہولتوں اور مرض سے آگاہی نہ ہونے کے باعث گردوں کی بیماریوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے  اور دنیا کی کل آبادی کا دسواں حصہ گردوں کے خطرناک مرض میں مبتلا ہے ۔

ایک سروے کے مطابق پاکستان  کا ہر دسواں فرد اس مرض کا شکار ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ مرض سے لاعلمی اور علاج کی ناکافی سہولتیں ہیں ۔ ماہرین طب کے مطابق  گردے کے مرض کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں مدافعتی نظام کا غیر فعال ہونا ، شوگر ، بلڈ پریشر اور مختلف قسم کے انفیکشنز شامل ہیں ۔ ماہرین کے مطابق رہن سہن اور خوراک میں توازن پیدا کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔ ماہرین صحت کے مطابق گردوں کے امراض کے حوالے سے جہاں حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے وہیں عوام کو بھی صحتمندانہ طرز زندگی اختیار کرنا ہوگا ۔