11-10-2017

پاکستان سٹڈی نے ماسٹر ڈگری پروگرام کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

جامعہ پشاور کےشعبہ پاکستان سٹڈی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک سٹڈی کے سیشن دو ہزار سترہ انیس کے دوران صبح اور بعد از دوپہر دونوں کلاسز ہوں گی ۔ داخلوں کے داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی گئی ہے تحریری ٹیسٹ چودہ نومبر جبکہ داخلہ انٹرویوز پندرہ نومبر کو ہوں گے ۔