05-09-2017

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ’’سپر باکسنگ لیگ‘‘ کے نام سے پاکستان کی پہلی باکسنگ لیگ منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ آئیڈیا بھارت میں موجود اپنے پارٹنر سے ملا تھا، انہوں نے بھارت میں بھی ایسی لیگ بنائی لہٰذا میں نے پاکستان میں بھی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔عامر خان نے کہا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر سایہ منعقد ہونے والی اس لیگ میں خواتین باکسرز سمیت پاکستان بھر سے آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر رواں سال دسمبر یا جنوری 2018 میں ہونے والی اس لیگ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں موجود باکسنگ کے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانا ہے۔