17-02-2017

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو سات رنز سے شکست دے دی ہے۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کےلئے 179 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ ہدف کے تعقب میں کراچی کی ٹیم آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر نوجوان کھلاڑی فخر زمان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے  اور  کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔