10-02-2017

پاکستان سپر لیگ  میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔

 پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

 واضح رہے کہ لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور کراچی کنگز کی ٹیمیں اس ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گی جبکہ پشاور زلمی پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی جیت حاصل کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔