17-03-2017

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں شرجیل خان، ناصر جمشید،خالد لطیف اور محمد عرفان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

 رپورٹس کے مطابق حکومت نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا اور وزارت  کی ہدایت پر  ایف آئی اے نے ملزم کھلاڑیوں شرجیل خان، ناصر جمشید، خالد لطیف اور محمد عرفان کو طلبی کے نوٹسز جاری  کر دیئے ہیں۔نوٹسز میں کھلاڑیوں کو 20 اور 21 مارچ کو پیش ہو کر بیانات قلم بند کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔