02-10-2017

پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی میچ 10ہزار ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے خطیر رقم دینے کا فیصلہ کرنے کا مقصد غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آ کر کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔ یہ رقم دیگر رقوم کے علاوہ ادا کی جائے گی۔

اس سلسلے میں پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کے معاہدے میں ایک اضافی شق شامل کرے گا۔