03-03-2017

پاکستان سپر لیگ کی پہلی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کا فیصلہ تو ہوگیا ہے مگر آج دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان  میچ کے بعد ہوگا۔پلے آف کا تیسرا میچ آج رات 9 بجے دبئی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے ایک میچ پشاور زلمی اور ایک کراچی کنگز نے جیتا۔پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی کررہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی قیادت سابق سری لنکن کھلاڑی کمار سنگاکارا کررہے ہیں۔

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم 5 مار چ کو لاہورمیں ہونیوالے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔