20-02-2017

کراچی کنگز نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 9 رنز سے شکست دے دی ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیرویں میچ میں  پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ جس کے تعاقب میں پشاور زلمی کے ٹیم نے نو رنز  کم بنائے اس طرح کراچی کنگز نے میچ جیت لیا ۔ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

شارجہ میں پاکستان سپرلیگ کے چودھویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کامقابلہ لاہور قلندر ز کے ٹیموں کے درمیان ہورہاہے۔