15-02-2017
پاکستان سپر لیگ میں دو دن کے وقفہ کے بعد آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کائٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پی ایس ایل ون کے فائنل کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں گی۔ شارجہ میں ہونے والا ایونٹ کا ساتواں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نوبجے شروع ہوگا ۔