23-02-2017

پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا ۔

 سرفراز کی گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے تو سنگاکارا کنگز کا آخری نمبر ہے ۔

پاکستان سپر لیگ کا یہ اہم میچ دبئی میں آج رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں کوئٹہ کی ٹیم پانچ میچز کھیل کر سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جبکہ کراچی کنگز پانچ میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔