22-02-2017

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا راؤنڈ  میں  کل  کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ۔ دبئی میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر سات پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ لاہور قلندرز کی  ٹیم چھ پوائنٹس اور بہتر رن اوسط کی بنیاد پر دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھ  کے ساتھ تیسری اور پشاور زلمی پانچ پوائنٹس کے ساتھ اور چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ کراچی کنگز پانچویں پوزیشن پر ہے۔