06-03-2017

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 2کے حتمی معرکےمیں کوئٹہ کی دعوت پرپشاورنے پہلے بیٹنگ کی۔ پشاور زلمے کی پہلی وکٹ کی شراکت پر42اوردوسری پر40رنزبنے،کامران اکمل نے 40رنزکی اننگزکھیلی،آخری اوورزمیں کپتان ڈیرن سیمی نے جارحانہ شارٹس لگائے،11گیندوں پر28رنز بناکرٹیم کا اسکور6 وکٹوں پر148پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کا آغازانتہائی مایوس کن رہا،مورنے وین یاک اوراحمد شہزاد ایک ایک اورانعام الحق 3 رنز بناکرچلتے بنے۔کپتان سرفرازاحمد بائیس اورشان ایرون 24رنز بنا پائے،انورعلی مزاحمت بھی 20رنز تک رہی۔آغازسے ہی لڑکھڑاتی اننگز90رنزپرسمٹ گئی۔

اوریوں پشاورنے 58رنزسے کامیابی سمیٹ کرپی ایس ایل ٹو کاٹائٹل اپنے نام کیا۔کپتان ڈیرن سیمی میچ کے ہیرو قرارپائے۔ٹرافی کے ساتھ 5کروڑروپے کی انعامی رقم بھی پشاورکے حصے میں آئی۔