28-02-2017

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ شارجہ میں ہونے والے  پلے آف مرحلے کےپہلے میچ میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی  ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان میچ  پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہو گا۔

 آج کے میچ میں جو ٹیم فاتح رہی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو آگے بڑھنے کے لیے ایک موقع اور ملے گا۔

اب تک پی ایس ایل میں پشاور زلمی ٹاپ پر رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے ،اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر رہی۔

پلے آف میں فاتح رہنے والی دو ٹیموں کے درمیان پاکستان سپرلیگ کا فائنل اتوار پانچ مارچ کو لاہور میں کھیلاجائے گا۔