27-02-2017

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو  گئی ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہو ا اور میچ کو 15اوورز تک محدود کر دیا گیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو مقرررہ اوورز میں جیت کیلئے 124رنز کا ہدف دیا جسے کراچی کنگز نے 4وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔جس میں کرس گیل نے 5چھکوں کی مدد سے 44رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ۔