14-02-2017

پاکستان سپر لیگ میں کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل ون کے فائنل کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں گی۔

پی ایس ایل ٹو میں اب تک کوئٹہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ شارجہ میں ہونے والا ایونٹ کا ساتواں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نوبجے شروع ہوگا ۔