01-03-2017

پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پشاور زلمی کو ایک رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ دوسرےپلےآف میں کراچی کنگزاوراسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

شارجہ میں کھیلے گئے پہلے پلے آف میں پشاور نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےبیٹنگ کرتے ہوئے پشاورزلمی کو 201رنز کا ہدف دیاتھا۔پشاور زلمی مقررہ20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بناسکی اور ایک رن سے میچ ہار گئی۔ پشاور زلمی کے محمد حفیظ نے 77، ڈیوڈ میلان 56 اور شاہد آفریدی نے 34 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےاحمدشہزادنے71رنز بنائے اور میچ آف دی میچ قرار پائے۔