04-04-2017

ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد قومی ہاکی ٹیم لاہور واپس پہنچ گئی ہے۔

 نیوزی لینڈ میں 5 میچوں کی سیریز قومی ہاکی ٹیم کے نام رہی جبکہ آسٹریلیا میں 4 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا سے پاکستان ہاکی ٹیم براستہ کوالالمپور وطن واپس پہنچی ،ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دورے سے ورلڈ ہاکی لیگ کی بھرپور تیاری ہوئی ہے۔