28-01-2017

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کرانے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔

جائلز کلارک اپنے دورے کے دوران حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔