21-03-2017

پاکستانی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے تیسرے میچ میں 4-2 سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

پاکستانی ہاکی  ٹیم نے  تیسرے میچ میں آغاز سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی جبکہ کامیاب پنالٹی کارنر کی بدولت جیت ممکن ہوئی۔پاکستانی ٹیم نے میچ کا اختتام 4 گول پر کیا اور دو گول کی برتری سے میچ میں کامیابی اپنے نام کی اور سیریز بھی برابر کردی۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔